لاہور(نیوز ڈیسک) لٹل اسٹارز کے سامنے سینئرز کی چمک ماند پڑنے لگی، چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ50باصلاحیت کرکٹرز کا پول تیار کرلیا، انور علی اور عماد وسیم جیسے کھلاڑیوں پر طویل محنت کا ثمر ملنا شروع ہوگیا، آل راو¿نڈرز انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار ہیں،دونوں کی جراتمندی اور اعتماد متاثر کن رہا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل بھی نئے چہروں کی آزمائش جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ بڑی جدوجہد سے احمد شہزاد اور عمراکمل کی واپسی ممکن بنائی،دونوں کو اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا، محمد حفیظ اور دیگر سینئرز کو بھی توقعات کا بوجھ اٹھانا چاہیے، سہیل تنویر کو فٹنس اور فارم پر سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو ہوم گراو¿نڈز پر ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی مات دینے کا کارنامہ سرانجام دیا، تینوں فارمیٹ کی فتوحات میں نئے ٹیلنٹ کا اہم کردار تھا، نوجوان کھلاڑیوں کی موجودگی میں فیلڈنگ کے معیار میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔مثبت کھیل اور فتح کیلئے بھوک نے پاکستان کو پالے کیلی ٹیسٹ کے بعد آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی غیریقینی کامیابی سے ہمکنار کرایا، سیریز میں طویل فارمیٹ کا واحد میچ کھیلنے والے اوپنر شان مسعود نے محمد حفیظ کی غیر موجودگی میں تجربہ کار یونس خان کا بخوبی ساتھ نبھاتے ہوئے جیت کا راستہ بنایا، ہفتے کو کولمبو میں شاہد آفریدی کی جارحانہ اننگز کے بعد انور علی نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر پانسہ پلٹ دیا، قومی اسکواڈز تشکیل دینے کی ذمہ داری نبھانے والے چیف سلیکٹر ہارون رشید اپنی کاوش پر مسرور اور مستقبل کے حوالے سے بھی جراتمندانہ فیصلے کرنے کیلئے پر تولتے نظر آتے ہیں۔صحافیوں کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کیلئے 50کرکٹرز کا پول موجود ہے، انھیں مختلف کنڈیشنز میں آزمایا جاسکتا ہے، محمد نواز، ظفر گوہر اور سعد نسیم سمیت کئی کھلاڑی مواقع ملنے کے انتظار میں ہیں، ہم کسی بھی باصلاحیت کھلاڑی کو نظر انداز کرنے کے حق میں نہیں،ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے بیرون ملک ٹورزکا بھی تواتر سے انتظام کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ سینئرز کے ساتھ اے اور جونیئر ٹیموں کوبھی بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، انگلینڈ لائنز کیخلاف سیریز کیلئے معاملات تقریباً طے ہوچکے ہیں۔کئی نوجوان کھلاڑیوں کو محدود اوورز کے مقابلوں میں اپنا ہنر آزمانے اور بہتر بنانے کا موقع ملے گا،ہم آئندہ سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل مزید نئے چہروں کو آزمانا چاہتے ہیں۔ ہارون رشید نے سری لنکاکیخلاف مختصر فارمیٹ کی سیریز کے دوسرے میچ میں ہاری بازی جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز کی کرکٹ میں کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، صرف 40رنز پر نصف بیٹنگ لائن گنوانے کے بعد میچ میں واپس آتے ہوئے فتح سے ٹیم کی قوت ظاہر ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پی سی بی نے انور علی اور عماد وسیم جیسے کھلاڑیوں پر سرمایہ کاری اور طویل عرصے تک سخت محنت کی،آل راو¿نڈر نے انڈر19کرکٹ سے اب تک جدوجہد کا ایک لمبا سفر طے کیا اور اب انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار ہیں، ان کی جانب سے جراتمندی اور اعتماد کا مظاہرہ دیکھنا بڑا خوشگوار تجربہ تھا۔ ایک سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمراکمل کو ٹیم میں واپس لانے کیلیے بڑی جدوجہد کی،انھیں جان لینا چاہیے کہ کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا، محمد حفیظ اور دیگر سینئرز کو بھی توقعات کا بوجھ اٹھانا چاہیے، سہیل تنویر کو اپنی فٹنس اور فارم بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی
لٹل اسٹارز کے سامنے سینئرز کی چمک ماند پڑنے لگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
تھینک گاڈ
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































