کراچی(نیوز ڈیسک) قومی ہاکی ٹیم کی شکست کے اسباب تلاش کرنے والی حکومتی انکوائری کمیٹی کا اجلاس منگل کو نہیں ہوسکا،کمیٹی کے ایک رکن کی درخواست پر اجلاس میں چار اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور ایک بار پھر پی ایچ ایف کے حکام کے ساتھ بعض ایشوز پر بات چیت کی جائے گی جس کےبعد کمیٹی اپنی رپورٹ حکومت کے حوالے کردے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں