پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

حیرت انگیز تبدیلیاں،پاکستانی ٹیم ہی بدل گئی

datetime 3  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظرآئیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 11جولائی سے ہوگا جس کے لئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اظہرعلی کی قیادت میں 16رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، اسد شفیق، سرفراز احمد(کیپر)، بابر اعظم، یاسرشاہ، احسان عادل، انور علی، عماد وسیم، بلال آصف، مختاراحمد، محمد رضوان اور راحت علی شامل ہیں جبکہ ورلڈ کپ کے دوران زخمی ہونے والے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ان فٹ وہاب ریاض اور حارث سہیل ٹیم سے باہر جبکہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔نوجوان بلے باز صہیب مقصود بھی زخمی ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق وہاب ریاض اگر فٹ ہو گئے اور ٹیم کو ان کی ضرورت محسوس ہوئی تو ان کے نام پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز 11سے 26جولائی تک کھیلی جائے گی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…