جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ومبلڈن : اعصام الحق، فیڈرر، مرے کی فتح

datetime 3  جولائی  2015
NYT2009090320241846C
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹینس پلیئر اعصام الحق نے ومبلڈن چیمپئن شپ میں مینز ڈبلز کا پہلا میچ جیت لیا۔ سنگلز میں راجر فیڈرر اور اینڈی مرے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئے جبکہ رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ ویمنز سنگلز میں پیٹرا کوویٹوا اور سبائن لیسیکی نے کامیابی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے تیسرے روز اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر گلز ملر نے مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راو¿نڈ میں کامیابی حاصل کر لی۔ اعصام الحق کی جوڑی نے بنجامن بیکر اور رابرٹو میٹنزکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔اعصام الحق کی جوڑی نے6-3، 6-3اور 6-3 سے کامیابی سمیٹی۔مینز سنگلز کا اہم میچ برطانیہ کے تھرڈ سیڈڈ اینڈی مرے اور نیدرلینڈز کے رابن ہاس کے درمیان کھیلا گیا۔ مرے نے ڈچ حریف کو 6-1،6-1 اور6-4 سے ہرا کے تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ خواتین میں جرمنی کی سبائن لیسیکی نے امریکا کی کرسٹینا میک ہیل کو شکست دے کر تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…