بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، بلے بازی میں اظہر ، باﺅلنگ میں وہاب سرفہرست

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین و ن ڈے میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز کپتان اظہر علی نے بنائے۔ انہوں نے تین ون ڈے میچوں کی تین اننگ میں 75.66 کی اوسط سے 227 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل تھی۔ انہوں نے مین آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ حاصل کیا۔ دوسرے نمبر پر محمد حفیظ رہے انہوں نے تین ون ڈے میچز کی تین اننگز میں 60.33 کی اوسط سے 181 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ سابق کپتان شعیب ملک نے تین میچوں کی تین اننگ میں 75.50 کی اوسط سے 151 سکور کیا جس میں ایک سنچری شامل ہے۔ پاک زمبابوے ون ڈے سیریز میں سب سے کامیاب باﺅلر وہاب ریاض رہے جنھوں نے تین میچوں کی تین اننگز میں 22 اوورز میں 23 کی اوسط سے 115 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ زمبابوے کے سکندر رضا کا دوسرا نمبر تھا جنھوں نے تین میچوں کی تین اننگز میں 35.66 کی اوسط سے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ زمبابوے کے ہی اے جی کریمر رہے جنھوں نے 20اوورز میں 36 کی اوسط سے 108رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…