ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

شیکھر دھون نے دوسری شادی کرلی

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بھارت کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے اپنی دوست صوفی شائن کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے۔

اس خوشخبری سے مداحوں کو اس وقت آگاہی ہوئی جب بھارتی اسپنر یزویندر چہل نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب دہلی این سی آر میں سادہ مگر خصوصی انداز میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ چہل نے تصاویر کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “میرے دوست کی شادی ہے”، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تقریبِ نکاح سے پہلے ہلدی اور سنگیت کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں جن کی جھلکیاں خود دھون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق دھون اور صوفی 2025 سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور جنوری 2026 میں دونوں نے منگنی کی تصدیق کی تھی۔

آئرلینڈ میں پیدا ہونے والی صوفی شائن پیشے کے اعتبار سے پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت Northern Trust Corporation میں ابوظہبی کے دفتر میں نائب صدر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے Limerick Institute of Technology سے مارکیٹنگ اور مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔یاد رہے کہ دھون کی پہلی شادی عائشہ مکھرجی سے ہوئی تھی جو 2023 میں ختم ہوگئی تھی۔ اس شادی سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shikhar Dhawan (@shikhardofficial)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…