بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مزید انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان آنا چاہیے، مصباح الحق

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے زمبابوین ٹیم کی کامیاب میزبانی پر کہا ہے کہ دنیا کی دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے، زمبابوین ٹیم نے پاکستان میں گذشتہ دنوں میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل انٹرنیشنل سیریز کھیلی ہے۔
مصباح کا کہنا تھا کہ افریقی ٹیم کی آمد پر ملکی شائقین نے بھرپور جوش وجذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی پلیئرز کے ساتھ ساتھ مہمان کھلاڑیوں کو بھی عمدہ کھیل پر دل کھول کرداد پیش کی اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرنے کی صلاحیت رکھتا اور اس کے شائقین کھیل کی مثبت سرگرمیوں کو ملک میں پروان ہوتے ہوئے دیکھنے کے آرزومند ہیں، ’نجی ٹی وی“ سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین کھیل سے محبت کرتے ہیں، اس کے لیے ان کا جذبہ اور جنون مثالی ہے، اس کا مظاہرہ قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ میچز میں شائقین کی جوق درجوق آمد سے لگایا جاسکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر کو یہ واضح پیغام گیا ہے کہ پاکستانی قوم کو کرکٹ سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہر ملک اور خصوصاً کرکٹ کھیلنے والی اقوام کو پاکستان آکر ہماری مدد کرنی چاہیے، تاکہ ہم اپنے ملک میں مزید بین الاقوامی میچز کا انعقاد ممکن بنائیں، پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے، یہ 2008 کے بعد پاکستان کی پہلی ون ڈے ہوم سیریز میں فتح بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…