بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی پاکستان سے بے رخی ترک کرے، شائقین

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)شائقین کرکٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کرکٹ کے ساتھ بے رخی ترک کرتے ہوئے سونے میدان آباد کرنے میں تعاون کرے، زمبابوے کیخلاف اپنے آفیشلز کو بھی بھیجنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ زمبابوین ٹیم کی آمد بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی، مستقبل میں سری لنکا و بنگلہ دیش سمیت دیگر بڑی ٹیمیں بھی یہاں کا رخ کریںگی۔ قذافی اسٹیڈیم میں زمبابوے اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ کے موقع پر نمائندہ ’نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین نے ملکی کھیلوں کے میدان آباد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، بعض لوگ فیملیز سمیت گراو¿نڈ پہنچے ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کسی بھی قوم کو اکھٹا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے اس اہم موقع پر اپنے آپ کو اس سے دور نہیں رکھ سکتے تھے اس لیے ہر صورت اسٹیڈیم آنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکل صورت حال کے باوجود کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، یہاں کے لوگ اسپورٹس سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت زمبابوے کیخلاف میچز میں شائقین کی بڑی تعداد میں گراو¿نڈ کی جانب آنا ہے۔ انھوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر زمبابوین کرکٹرز کا خراج تحسین پیش کیا، شوکت عباس، علیم مرتضیٰ ، سعد عبداللہ اور کریم خان نے کہا کہ اتوارکو چھٹی ہونے کی وجہ سے انھوں نے دوستوں کے ساتھ ملک کر میچ دیکھنے کا پروگرام بنایا ہمارا مقصدا ہم موقع پر خوب جشن منانا ہے، یہاں آکر انتہائی خوشی ہوئی کہ ہمارے جیسے بہت سارے لوگ دنیا بھر کو مثبت پیغام دینے کے لیے پرجوش ہیں۔
فیض احمد، رحیم اللہ، سعید اور امبرین نے اس موقع پر کہا کہ آئی سی سی کو بے رخی ترک کرتے ہوئے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، زمبابوے کیخلاف سیریز میں جب اس نے اپنے آفیشلز نہ بھجنے کا اعلان کیا تو بہت دکھ ہوا کیونکہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کا کام کھیل کا فروغ ہے لیکن اس اقدام سے یہ تاثر ملا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کو آگے لانے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان میں آکر کھیلے گی، اس کے بعد بھارت و دیگر بڑی سائیڈز بھی یہاں کا رخ کریں گی اور کرکٹ کے دیوانے لوگوں کو اپنے گراو¿نڈز پر انٹرنیشنل پلیئرز کو کھیلتا دیکھنے کا موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…