چیئر لیڈرنے بھارت کے شرمناک چہرے سے پردہ ہٹا دیا

12  مئی‬‮  2015

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) آئی پی ایل میں خدمات انجام دینے والی ایک چیئر لیڈر نے بھارت کے شرمناک چہرے سے ایک اور پردہ ہٹا دیا، انھوں نے کہا کہ میچز کے دوران جب ہم اسٹیج پر ا?تی ہیں تو جنسی بھیڑیے ہمیں گھور رہے ہوتے ہیں، وہ ہمیں دیکھ کر عجیب شکلیں بناتے اور آوازیں کستے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی صورت میں کرکٹ میں پہلی مرتبہ چیئرلیڈرز کو متعارف کرایا گیا، وہ چوکوں چھکوں پر ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کرتیں اور کھلاڑیوں کو مزید اچھا پرفارم کرنے کی تحریک دلاتی ہیں، مگر بھارت میں انھیں محض شائقین کے دل لبھانے کا سامان بنا دیا گیا، اکثر لوگ تو کھلاڑیوں کے بجائے ان کو ہی گھورتے رہتے ہیں۔
ایسی ہی ایک چیئر لیڈر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بھارت میں خود کو درپیش مسائل کے حوالے سے کھل کر بات کی، انھوں نے کہا کہ میں یہ بھی نہیں بتا سکتی کہ کس ملک سے تعلق ہے کیونکہ اس سے مجھے پہچان لیا جائے گا، بس اتنا کہہ دوں کہ ایک مغربی ملک میں رہتی ہوں، بھارت میں ہمارے ساتھ عجیب سلوک کیا جاتا ہے، میں یہاں پر بطور ڈانسر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے آئی تھی مگر جنسی بھیڑیوں کی تفریح کا سامان بن کر رہ گئی، اسٹینڈز سے ہم پر مختلف چیزیں پھینکی جاتی ہیں، لوگ ہمارے جسموں کو گھورتے رہتے ہیں۔
وہ ہمیں دیکھ کر الٹی سیدھی شکلیں بناتے اور آوازیں کستے ہیں، سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ میں اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں کرسکتی، اس سے میرا کنٹریکٹ ختم کردیا جائیگا، میں نے بھی یہ طے کرلیاکہ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پھر آئندہ یہاں کا رخ نہیں کروں گی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ نہ صرف وہ خود گریجویٹ ہیں بلکہ دیگرکئی چیئر لیڈرز بھی مختلف شعبوں میں ڈگری ہولڈر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منیجر نے ہم سے اچھی رہائشی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا مگر تیسرے درجے کے ہوٹلز میں ٹھہرایا جاتا تھا جہاں پر کاکروچ اور چوہے تک موجود ہوتے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…