پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے سیریز؛ مالی فائدہ دیکھ کر بھارت کے منہ میں پانی بھر آیا

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) مالی فائدہ دیکھ کر بھارت کے منہ میں پانی بھرآیا، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ دسمبر کی مجوزہ سیریز ہم اپنی سرزمین پر بھی کھیل سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اتوار کے روز بھارتی ہم منصب جگموہن ڈالمیا سے کولکتہ میں ملاقات کی تھی، اس میں دسمبر میں طے شیڈول سیریز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ دستخط شدہ مفاہمت کی یاداشت کے تحت ہی یہ سیریز دسمبر میں کھیلی جائے گی، بھارت نے حسب معمول اس بار بھی سیریز کے انعقاد کو اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط قرار دیا تھا،اب اپنے ملک میں انعقاد کا بھی شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ دونوں بورڈز کے درمیان باہمی سیریز کے انعقاد پر اتفاق ایک مناسب قدم ہے، ابھی اس حوالے سے بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے اس لیے زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا، یہ سیریز پاکستان میں منعقد نہیں ہوسکتی، اس لیے ممکنہ طور پر اس کا بھارت میں بھی انعقاد ممکن ہے۔
پی سی بی نے کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی بھی بات کی ہے، بی سی سی آئی اور پاکستانی بورڈ اس حوالے سے بات چیت میں مصروف ہیں، یہ سیریز دسمبر میں منعقد ہوگی۔ یاد رہے کہ دسمبر 2012 اور جنوری 2013میں پاکستانی ٹیم نے بھارت جا کر سیریز کھیلی تھی جس سے میزبان کو بھاری منافع حاصل ہوا جبکہ پی سی بی کے ہاتھ کچھ نہیں آیا تھا۔ شہریار خان نے میڈیا سے بات چیت میں سیریز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا عندیہ دیا تھا جس سے امارات کرکٹ بورڈ کافی خوش ہے، چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ ایسٹ کہتے ہیں کہ یہ ہمارے لیے شاندار خبر اور امید ہے کہ جلد ہی ہمیں آفیشل طور پر آگاہ کردیا جائیگا، ہم پی سی بی کی ایک اور ہوم سیریز کے کامیاب انعقاد میں بھرپور مدد کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یو اے ای میں دونوں ممالک کے درمیان یادگار میچز کھیلے گئے،اس بار بھی اگر یہاں سیریز ہوئی تو پھر تمام میچز کے دوران ہاﺅس فل رہے گا، ان مقابلوں کے لیے دبئی ، ابوظبی اور شارجہ تمام وینیوز دستیاب ہونگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یو اے ای میں 40 لاکھ کے قریب پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن موجود ہیں، وہ بھی دونوں ممالک کے درمیان باہمی مقابلوں کے حوالے سے بے چین ہیں، اگرچہ یہاں گذشتہ برس آئی پی ایل منعقد ہوئی تھی لیکن 2006 کے بعد سے بھارتی ٹیم نہیں کھیلی جس کے شائقین منتظر ہیں۔
دوسری جانب بھارت میں پاکستان سے سیریز کیخلاف آوازیں اٹھنا بھی شروع ہوگئی ہیں، حسب معمول یہ مخالفت ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی جانب سے ہی سامنے آرہی ہے،گذشتہ روز لوک سبھا میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے ممبر آر کے سنگھ نے کہا کہ کسی بھی صورت میں پاکستان سے روابط قائم نہیں کرنے چاہئیں۔ دریں اثنا پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں سیریز کے انعقاد کا آئی سی سی نے بھی خیر مقدم کیا ہے،انھوں نے کہا کہ ہم اس معاملے میں مسلسل کونسل سے رابطے میں ہیں۔
اس کی ٹاسک فورس اس سلسلے میں کام کررہی ہے، جس کے سربراہ جائلز کلارک نے اپنی رپورٹ میں واضح طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کے احیاءکو کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں بہترین قرار دیا ہے، آئی سی سی دونوں ممالک کے درمیان باقاعدگی سے کرکٹ مقابلوں کے حق میں ہے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…