منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کو فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ درست تھا، مصباح

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش سے ان کے پاس سیکھنے اور مثبت طور پر لینے کیلئے بہت کچھ ہے۔ اس دورے میں قومی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بدترین پرفارمنس کے بعد ٹیسٹ سیریز 1-0سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے328رنز کے واضح مارجن سے بنگال ٹائیگرز کو شکست دی تھی۔ اس کامیابی سے پاکستان ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن بھی بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ اس میچ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش کو فالو آن کرواتے ہوئے جارحانہ طریقے سے میچ جیتنے کے بجائے روایتی طریقہ سے جیتنا بہتر تھا کیونکہ بنگلہ دیشی ٹیم اب وہ نہیں رہی ہے جو تھی۔ اب ان کے پاس ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں زیادہ تجربہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ ڈرا ہونا بہت مایوسی کی بات تھی لیکن پرفارمنس میں تسلسل کی وجہ سے ہم دوسرا میچ جیت پائے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کے باوجود بھی کارکردگی میں تسلسل رہا اور ہم نے تقریباً ہر اننگز میں چھ سو کے قریب رنز کئے جو کہ بے حد حوصلہ افزا ہے۔ مصباح نے تین دن میں میچ ختم کرنے کی پوزیشن میں ہونے کے باوجود بھی اسے چوتھے دن تک گھسیٹنے پر کہا ہے اگر آپ کے پاس بولرز کو آرام دینے کا موقع ہے اور آپ پچ اور دیگر کنڈیشنز سے واقف ہیں تو ایسے میں عقلمندی یہ ہے کہ پہلے آپ اپنے حریف کو گیم سے باہر کریں اور پھر اپنے بولرز کو موقع دیں کہ وہ اپنا پریشر ڈال کے اس گیم کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…