اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اقدام

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ، ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کی استعداد کار میںاضافے، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی انتظامات اور سپیشل پروٹیکشن فورس کے قیام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی جبکہ اجلاس میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت بیدیا ں روڈ پر موجود ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں افسروں اور اہلکاروں کی تربیت کےلئے نیا کیمپس بنایا جائے گا۔ اجلاس میں10ہزار اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پروٹیکشن فورس تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کودورہ لاہور کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے جامع پلان کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گا اور اس اہم منصوبے پر عملدرآمد سے شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے گی او رجرائم کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی- انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے اور منصوبے پر ذمہ داری کے ساتھ قومی جذبے کے تحت کام کیا جائے- انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز لاہورسے کیا جا رہاہے جسے مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میںبھی پھیلایا جائے گا- موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستا ن کے ہر شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کی ضرورت ہے- وزیراعلیٰ متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیئے اور اس ضمن میں معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے- اس ضمن میں سٹیئرنگ کمیٹی منصوبے کے تمام امور کا باقاعدگی سے جائزہ لے اور فوری اقدا مات اٹھائے جائیں-وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں توسیع وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں بیدیا ں روڈ پر موجود ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں جدید تربیت سے آراستہ نیا کیمپس بنایا جائے گا جس سے پولیس افسروں اور اہلکاروں کیلئے تربیت کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ ڈسٹرکٹ ایلیٹ پولیس فورس گروپ بھی تشکیل دئےے جائیں گے – وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی ایلیٹ ٹریننگ پولیس سکول میں توسیع کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنائے او رایک ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے- وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران 10ہزار اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پروٹیکشن فورس تشکیل دینے کے فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن فورس چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی حفاظت کے لئے بنائی جارہی ہے لہٰذا اس فورس کی تیاری کے مراحل کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور سپیشل پروٹیکشن فورس میں اہلکاروں کی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذرےعے مکمل طو رپر میرٹ پر کی جائیں- سپیشل پروٹیکشن فورس میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی جدید تربیت کا انتظام ہونا چاہیئے- وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی کی سب کمیٹی تشکیل دےنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سب کمیٹی فیصلوں پر عملدرآمد کا باقاعدہ جائزہ لے اور فوری اقدامات تجویز کرے- وزیراعلیٰ نے پولیس حکام اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے دوران ہر قیمت پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے لئے چار درجاتی حصار بنائے جائیں- دورے کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل روٹس کا انتظام کیا جائے اور عوام کی آگاہی کے لئے متبادل روٹس کی مناسب تشہیر ضروری ہے- اجلاس میں سانحہ نلتر میں ناروے و فلپائن کے سفیروں اور ملائشیا و انڈونیشیاکے سفیروں کی بیگمات کے جاںبحق ہونے کے المناک واقعہ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ شہید ہونےوالے پائلٹس میجرا لتمش ، میجر فیصل اورچیف ٹیکنیشن صوبےدار ذاکر کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی- صوبائی وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ،وزیرقانون مجتبیٰ شجاع الرحمن،اراکین صوبائی اسمبلی رانا ثناءاﷲ خان ، زعیم حسین قادری ،معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹری داخلہ، متعلقہ سیکرٹریز ، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…