لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو عہدے سے ہٹا نے کے حوالے سے حتمی فیصلے سے آگاہ کر دیا ،وقار یونس نے زمبابوے کےخلاف ہوم سیریز تک بطور ہیڈ کوچ فرائض سر انجام دینے کی مہلت مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیڈ کوچ وقار یونس کو حتمی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ۔ وقار یونس اور بورڈ کے درمیان تحریری معاہدہ اپریل 2016ءتک ہے تاہم بورڈ نے معاہدے میں موجود شق کے تحت تین ماہ کی پیشگی تنخواہ دے کر وقار یونس کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وقار یونس نے ہٹانے کے فیصلے کے باوجودکرکٹ بورڈ سے مہلت طلب کرتے ہوئے انوکھی خواہش کی ہے کہ انہیں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز تک بطور ہیڈ کوچ فرائض سر انجام دینے کی اجازت دی جائے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی بنگلہ دیش سے وطن واپسی پر ٹیم مینجمنٹ میں مزید بتدیلیوں کابھی امکان ہے ۔