کابل(نیوزڈیسک)پاک افغان سرحد کے قریب ایک گاو¿ں میں کھیلے جارہے کرکٹ میچ کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور متعدد کو اغواءکرلیا۔غیر ملکی میڈیا نے افغان صوبے پکتیکا کے پولیس چیف جنرل زیلمیا اوریا خیل کے حوالے سے بتایا کہ ڈسٹرکٹ زازی اریوب میں ایک کرکٹ میچ کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک سویلین ہلاک ہوگیا۔انھوں نے بتایا کہ واقعہ میں 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔پکتیکا کے گورنر عبدالولی ساہی نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے 36 افراد کو اغواءکرلیا جن میں سے زیادہ تر نوجوان تھے۔پولیس چیف اوریا خیل کا کہنا ہے کہ ان میں سے 3 افراد کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔اگرچہ واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم سرکاری عہدیداران نے واقعے میں طالبان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ۔