اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر اب پائلٹ کے بعد انجینئر بھی بن گئے

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 24 سال تک اپنے بلے سے دنیا کرکٹ پر حکمرانی کرنے والے عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر اب پائلٹ کے بعد انجینئر بھی بن گئے ہیں۔سچن کو اس سے قبل ہندوستانی فضائیہ کی تقریب میں مدعو کر کے ان کی خدمات کے اعزاز میں اعزازی عہدہ دیا گیا تھا۔تاہم اب انہوں نے اپنے تمام شائقین کو حیران کرتے ہوئے انجینئرنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا اور گاڑیوں کے نٹ بولٹ کسنے لگے ہیں۔سچن ہندوستان میں واقع بی ایم ڈبلیو کے پلانٹ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایک گاڑی کے نٹ بولٹ کسے۔سچن کی جانب سے جس بی ایم ڈبلیو 5 سیریز کے انجن اور ٹرانمیشن کی فکسنگ کی گی اسے ممکنہ طور پر سچن ایڈیشن کے نام سے بیچا جائے گا اور یہ اپنی طرز کی واحد کار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ایک بچے کی حیثیت سے میری ہمیشہ سے ہی بی ایم ڈبلیو گاڑی خریدنے اور اسے چلانے کی خواہش تھی۔پہلے انہوں نے پانے سے گاڑی کے انجن میں شافٹ لگائی، اس کے بعد بی ایم ڈبلیو انڈیا کے تین ارکان نے ان کے ساتھ مل کر انجن نصب کرنے میں مدد کی۔جب انجن لگا دیا گیا تو ٹندولکر نے کار شیل میں دو لیٹر انجن نصب کرنے کیلئے نٹ بولٹ ٹائٹ کیے۔توقع کی جا رہی ہے کہ اس گیند کو سچن ایڈیشن کا نام دیے جانے کے سبب خریداروں کی جانب سے بھاری قیمت پر خریدا جائے گا



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…