منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

لاہور کی ایک دکان پر سامان پیک کرنے والے عمران طاہرکرکٹ اسٹار بن گئے

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہور کی ایک دکان پر سامان پیک کرنے والے عمران طاہرکرکٹ اسٹار بن گئے، جنوبی افریقی ٹیم کا لازمی حصہ سمجھے جانے والے اسپنر نے مشکلات کے طویل دور سے گزرتے ہوئے عروج تک سفر طے کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئی پی ایل کیلیے موجود عمران طاہر نے ایک انٹرویو میں اپنی ماضی کی یادیں تازہ کیں، انھوں نے بتایاکہ بچپن میں ٹیپ بال سے کھیلتے ہوئے ایک گیند تیزی سے لیگ اسپن ہوئی تو کزن نے مزید تجربات کا مشورہ دیا، میری دلچسپی بھی بڑھی،اولاد میں سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے مجھ پر بھاری ذمہ داری تھی،اس لیے لاہور میں ایک اسٹور پر گاہکوں کا سامان پیک کرنا شروع کردیا،اس تجربے نے مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کی تحریک دلائی۔ایک دوست انڈر19ٹرائلز کیلیے لے گیا،کوچ کو میری بولنگ اچھی لگی اورابتدائی فہرست میں شامل نہ ہونے کے باوجود منتخب ہوگیا،پھر پہلے ہی میچ میں11وکٹیں حاصل کرلیں، 17سال کی عمر میں سفر شروع کرنے کے بعد انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیلی، وہاں بہت کچھ سیکھنے اور اپنی فٹنس بہتر بنانے کا موقع ملا، اچانک ایک بڑی تبدیلی اس وقت آئی جب دوست سے ملنے جنوبی افریقہ گیا اور وہاں شادی کرلی،اہلیہ نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا تو میں نے روزگار کی تلاش شروع کردی، پروٹیز کلب ٹائٹنز کیلیے ٹرائلز دینے گیا تو انھوں نے کہا کہ شادی کی وجہ سے اس ملک میں رہنے کی اجازت تو مل گئی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…