پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمبابوے کے بعدایک اورانٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے بھی دورہ پاکستان کی تیاریاں

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ویرن ڈیوٹرم نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے بعد آئرش ٹیم کے دورہ پاکستان کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔پاکستان نے مارچ 2009 کے سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے کسی ٹیسٹ ٹیم کی میزبانی نہیں کی ہے جبکہ ملک میں کرکٹ نہ ہونے کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سری لنکن ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں سمیت بیشتر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔حال ہی میں زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کی جس کے تحت افریقی ٹیم 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کھیلنے آئے گی۔اس سے قبل بھی آئرش ٹیم دورہ پاکستان پر حامی بھرچکی ہے تاہم کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں یہ دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔آر ٹی ای کی رپورٹ کے مطابق ڈیوٹرم نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا کہ ‘ہم اس معاملے پر لگاتار غور کررہے ہیں اور جب صورت حال درست ہوگی دورے پر غور کیا جائے گا۔’انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے جنوری میں اس سلسلے میں رابطہ ہوا تھا تاہم ورلڈ کپ کے باعث اس پر مزید بات چیت نہ ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے جواب کے بعد اس سلسلے میں مزید بات چیت ہوگی۔آئرلینڈ کو عام طور پر سب سے بہترین ایسوسی ایٹ ٹیم مانا جاتا ہے جس نے گزشتہ تین عالمی کپس کے دوران اپ سیٹ کیے ہیں۔آئرش ٹیم 2007 میں پاکستان، 2011 میں انگلینڈ جبکہ 2015 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے چکی ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…