لاہور(نیوزڈیسک)سابق کرکٹر اور زمبابوین کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایلسٹر کیمبل کی سربراہی میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وفد بدھ کو لاہور پہنچا اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔کیمبل نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کو کامیاب بنا دیا ہے، ہم دونوں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم لاہور سے آغاز کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ واپس آ کر مزید شہروں میں بھی کھیلیں گے، ہم پاکستان سے بہتر تعلقات بنانے کیلئے پرزمید ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے کسی بھی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔لیکن ورلڈ کپ کے دوران زمبابوین بورڈ سے دورہ پاکستان کی بات چیت شروع ہوئی جس کے بعد 30 اپریل کو چیئرمین زمبابوین کرکٹ بورڈ ولسن مناسے نے دورہ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں