لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ بورڈ کرکٹ کے فروغ میں ناکام ہوگیا ہے۔ کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ٹیم میں ایک دو نئے لڑکے شامل کرنے یا ایک دو نکال دینے اور کوچ تبدیل کرنے سے بڑی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہے کیونکہ اصل مسئلہ بہت بڑا ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے اسی قدر بڑے پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچز تبدیل کرنے سے صورتحال نہیں بدلے گی کیونکہ لڑکوں کا بنیادی مسئلہ فٹنس ہے۔ بنگلہ دیش فٹنس اور فیلڈنگ میں پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ فیلڈنگ کا معیار میچ میں تیس سے چالیس رنز کا فرق پیدا کرتا ہے۔ شہریار خان نے ماسٹر پلان کے مثبت نتائج کے حوالے سے صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ مثبت نتائج سامنے آنے میں چار سے پانچ برس لگیں گے۔ شہریار خان نے کہا کہ وہ بدھ کے روز بنگلہ دیش جائیں گے اور قومی ٹیم اور آفیشلز سے ملاقات کرینگے۔
شہریار خان نے پی سی بی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا
3
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں