کھلنا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ بنگالیوں نے بہترین بیٹنگ کی ، بنگالی اوپنرز کی پارٹنرشپ گیم چینجر تھی ، محمد حفیظ اور تمیم اقبال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پوسٹ میچ گفتگومیں مصباح الحق نے کہاکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ہمیں بولنگ کے شعبے میں بہتری کی ضرورت ہے ، دوسری اننگزمیں بنگالی اوپنرز نے میچ بنانے کی بنیاد رکھی اور وہی پارٹنرشپ گیم چینجر تھی۔ یادرہے کہ محمد حفیظ نے پہلی اننگز میں 224رنز بنائے تھے۔بنگالی اوپنر تمیم اقبال مین آف دی میچ قرارپائے۔ ا ±ن کاکہناتھاکہ اپنی کارکردگی پر خوش ہوں ، امرلقیس کے ساتھ زبردست پارٹنر شپ ہوئی۔