دبئی(این این آئی) آئی سی سی کی جاری نئی رینکنگ میں بنگلا دیش پاکستان سے اوپر آگیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنی تاریخ کی بدترین نویں پوزیشن پر آگئی ہے جس کے بعد آئندہ ہونے والی کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی میں بھی پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔آئی سی کی نئی ریکنگ میں پاکستان بنگلہ دیش سے نیچے چلا گیا جس نے پاکستانی شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑا دی آئی سی سی کی نئی رینکگ کے بعد 2017 میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا اس چیمپینز ٹرافی میں 30 ستمبر 2015 تک کی 7 ٹیمیں اور میزبان انگلینڈ حصہ لے سکیں گی۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپین آسٹریلیا پہلی، بھارت دوسری جب کہ نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو پیچھے دھکیل کر تیسری، جنوبی افریقا چوتھی، سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹی، ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلا دیش آٹھویں، پاکستان نویں جب کہ آئرلینڈ دسویں پوزیشن پر ہے واضح رہے کہ بنگلادیش کے دورے سے قبل پاکستان کی ون ڈے میں ساتویں پوزیشن تھی تاہم بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں ذلت آمیزشکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر آگئ