اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلا ٹیسٹ؛ بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنالئے

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلنا(نیوزڈیسک )بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنالئے۔ کھلنا کے شیخ ابو نصر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور امر القیس نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 52 رنز کی شراکت قائم کی۔ جسے یاسر شاہ نے تمیم اقبال کی وکٹ لے کر ختم کیا۔ جس کے بعد امر القیس نے مومن الحق کے ہمراہ اسکور بورڈ کو متحرک رکھا اسی دوران انہوں نے اپنی نصف سنچری اسکور کی۔ 92 کے مجموعی اسکور پر امر القیس محمد حفیظ کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے۔ جس کے بعد مومن الحق اور محمود اللہ نے پاکستانی بالرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، دونوں کھلاڑیوں نے 95 رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور کو 187 تک پہنچایا۔ اس موقع پر وہاب ریاض نے محمود اللہ کو 49 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔چوتھی وکٹ پر مومن الحق کا ساتھ دینے شکیب الحسن میدان میں اترے، دونوں کھلاڑیوں نے مل کر بنگلا دیش کے مجموعی اسکور میں 49 رنز کا اضافہ کیا، 236 رنز کے مجموعی اسکور پر مومن الحق کو ذوالفقار بابر نے آو¿ٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض، یاسر شاہ، محمد حفیظ اور زوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…