منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

محمد عمران قومی ہاکی ٹیم کے کپتان برقرار

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں آئندہ ماہ شیڈول چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے 18 رکنی قومی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا جب کہ محمدعمران کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں شیڈول چار ملکی ٹورنامنٹ، دورئہ جنوبی کوریا اور ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلیے لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں 13 اپریل سے ٹریننگ کیمپ لگایا گیا۔
گذشتہ روز حتمی ٹیم منتخب کرنے کیلیے ٹرائلز کا اہتمام ہوا جس میں کیمپ میں شریک 28 پلیئرز نے سلیکٹرز کے سامنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ہفتے کی شام4 بجے شروع ہونے والے ٹرائلز کی نگرانی قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین صدیقی نے دیگر سلیکٹرز ایاز محمود اور مصدق حسین کے ہمراہ کی، تینوں سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا باریک بینی کے ساتھ مشاہدہ کرنے کے بعد حتمی 18 کے نام صدر پی ایچ ایف کو منظوری کیلیے ارسال کردیے۔
سلیکشن کمیٹی کے2 ارکان ارشد محمود چوہدری اور خالد بشیرحتمی ٹرائلز لینے کیلیے موجود نہیں تھے۔ چار ملکی ایونٹ کیلیے منتخب پلیئرز میں عمران بٹ اور امجد علی (گول کیپرز)، محمد عمران( کپتان)، محمد عرفان اور سید کاشف شاہ فل بیکس، تصور عباس، زوہیب اشرف، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، احمد شکیل بٹ اور فیصل قادر ہاف بیکس جبکہ محمد وقاص شریف، ارسلان قادر، شفقت رسول، محمد عمر بھٹہ، محمد دلبر ، علی شان اور رضوان علی فارورڈز شامل ہیں۔
سلیکٹرز نے حتمی اسکواڈکی فہرست پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول کو ارسال کردی وہ اسے منظوری دیںگے۔ دوسری طرف پاکستانی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے 28 اپریل کی دوپہر لاہور سے براستہ کراچی آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ اور منیجر شہناز شیخ ، کوچز ناصر علی، محمد شفقت، سمیر حسین اور سید ابو ذر امراو¿،کوچنگ کنسلٹنٹ طاہر زمان خان اور ٹیم ڈاکٹر اسد عباس شاہ شامل ہیں۔
چیف کوچ شہناز شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، امید ہے کہ ٹیم ا?سٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ چار ملکی ٹورنامنٹ اور دورئہ جنوبی کوریا ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلزکی تیاریوں کیلیے انتہائی اہم ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ اس دوران اولمپک کوالیفائرز کی حیثیت اختیار کرنے والے ایونٹ کیلیے بہترین کمبی نیشن تیار کرسکیں، پلیئرز میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکیں۔
ایک سوال پر شہناز شیخ نے کہا کہ بھارت میں گذشتہ برس دسمبر میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جرمن ہاکی لیگ کھیلنے والے رضوان سینئر اور راشد محمود کی جگہ فارورڈ رضوان علی اور ہاف بیک فیصل قادر کو موقع فراہم کیا گیا، دونوں کھلاڑی باصلاحیت اور امید ہے کہ سینئرز کی کمی کو پورا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…