پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

جنوبی افریقا کے 168 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 232 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پروٹیز کی بیٹنگ جاری ہے۔
آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کردیا گیا، پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن آٹھویں اوور میں 30 کے مجموعے پر احمد شہزاد 18 رنز بنا کر کائل ایبٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، سرفراز احمد نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور 17ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان 37 رنز بنا کر اے بی ڈویلئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود بھی زیادہ دیر تک کریز پر ٹکنے میں ناکام رہے اور 8 کے انفرادی اسکور پر کائل ایبٹ کا شکار بنے جب کہ عمر اکمل بھی ایک بار پھر ناکام ہوتے ہوئے 175 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے مرد بحران مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ کی چوتھی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم 222 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم 47 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی تاہم جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 47 اوورز میں 232 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کائل ایبٹ اور مورنے مورکل نے 2،2 جب کہ عمران طاہر اور اے بی ڈیویلئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…