پرتھ(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان سیمی نے اپنے مذاق انداز میں ہندوستان کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کے دن ہونے والے مقابلے بھارت ہولی منائے تو ہم میچ جیت کر جیت کا جشن منائیں گے۔ سیمی نے انڈیا کے خلاف جمعہ کو ہونے والے مقابلے کے لیے کہا کہ ہندوستان کو ہولی منانے دیجئے‘ہم تو جیت کا جشن منائیں گے‘ ہم اچھی کارکردگی دیں گے اور بھارت کو شکست دینے کے لیے اتریں گے۔ انہوں نے کہا بھارتی ٹیم اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے اور پول بی کی پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر قابض ہے ۔ لیکن آپ کو ایک کرکٹ ٹیم ہونے کے ناطے دوسری ٹیموں کے احترام کے مستحق ہیں۔ ہم نے پہلے بھی بھارت کے خلاف میچ کھیلے ہیں اور اگلا مقابلہ ہمارے لیے کافی اہم ہے۔ سابق کپتان نے کہاکہ ہماری ٹیم واکا میدان پر کھیلنے ک لیے پر جوش ہے ۔ ہم نے وہاں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ ہماری ٹیم کا کوئی بھی تیز گیند باز یہاں کے میدان پر شاندار گیند بازی کرنے کے قابل ہے اور یہاں کے حالات ہمارے گیندوں بازوں کے مطابق ہے۔ سیمی نے کہا بھارت اس وقت اچھی حالت می ہے اور ہمارے گیند باز اس بلے بازوں کو ضرور پریشان کریں گے میں یہ نہیں جانتا کہ تیز گیند آتے ہی ہندوستانی بلے بازوں کو کر دیں گے لیکن انہیں صحیح سمت اور صحیح ٹیکنالوجی سے گیند بازی کرنی ہو گی ۔ ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں جوائنٹ کلر آئر لینڈ سے ہارنے کے بعد دو مقابلے جیتے ہے۔ اگرچہ وہ گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں برح طرح پٹ گئی تھی۔ اپنی ٹیم کے نوجوان کپتان جیسن ہولڈر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کا تہہ دل سے حمایت کرتے ہیں۔ ٹیم کی کپتانی سنبھالنا ذمہ داری بھرا کام ہے۔ اگرچہ میں بھی پہلے یہ ذمہ داری سنبھال چکا ہوں لیکن یہ عالمی کپ ہے اور اس میں ہم سب کو ان کی حمایت اور تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے پہلے بھی خود کو ثابت کیا ہے اور مجھے ان کی صلاحیت پر مکمل یقین ہے۔ انڈین پریمپئر لیگ کا حصہ ہونے پر انہوں نے کہا کہ آپ کہیں بھی کھیلتے ہیں تو آپ مخالف ٹیم کی طاقت اور کمزوری کا پتہ لگتا ہے ۔ یہی بات آئی پی ایل کے ساتھ بھی ہے۔ آئی پی ایل میں کھیلنے سے ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارتی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے۔
آپ منائیں ہولی‘ہم منائیں گے جیت کا جشن ‘سیمی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دو مرتبہ جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی ...
-
والدین نے علیحدگی اختیار کی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے پھر ایک ہوگئے، کرینہ کا ...
-
موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں ...
-
مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
-
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کا آسان ترین طریقہ
-
عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ
-
بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر ...
-
شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے عامر کی شادی خراب ...
-
بھارت کیساتھ کشیدگی ، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بڑا فیصلہ
-
’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب ...
-
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دو مرتبہ جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی تھے ‘ جاوید ہاشمی
-
والدین نے علیحدگی اختیار کی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے پھر ایک ہوگئے، کرینہ کا انکشاف
-
موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی
-
مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
-
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کا آسان ترین طریقہ
-
عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ
-
بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا
-
شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے عامر کی شادی خراب کر دی تھی
-
بھارت کیساتھ کشیدگی ، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بڑا فیصلہ
-
’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب کردیا
-
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا خواجہ سرا ”تتلی ” جاں بحق
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی