ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل کا امکان بڑھنے لگا

datetime 21  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان کرکٹ کے تاریخ میں ممکنہ طور پر سب سے مہنگی ڈیل سامنے آنے والی ہے، جس سے پی سی بی کے خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک پی ایس ایل فرنچائز نے لیگ کے براڈکاسٹ حقوق کے لیے سالانہ تقریباً ساڑھے چار ارب روپے دینے کا ارادہ کیا ہے۔ اگر معاملات طے پا گئے تو چار سالہ معاہدے کی کل مالیت 18 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔پی سی بی نے کچھ عرصہ قبل چار سالہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، جس پر کئی پارٹیز نے دلچسپی ظاہر کی۔ ابتدائی طور پر دو بڑے اسپورٹس چینلز بھی بڈنگ میں شامل ہوئے، تاہم ایک چینل پر 4 ارب 70 لاکھ روپے کے واجبات موجود ہیں اور دوسرے کو 60 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کرنی باقی ہے۔ بورڈ نے ان دونوں کو ادائیگی کے لیے وقت دیا، لیکن جب ادائیگیاں نہ ہو سکیں تو انہیں ڈس کوالیفائی کرنے کے خطوط ارسال کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز خریدنے والی کمپنی اب میڈیا رائٹس میں دلچسپی رکھتی ہے اور بڈ ریکارڈ توڑ سکتی ہے۔ بعض باخبر حلقوں کے مطابق سالانہ ساڑھے چار ارب روپے اور چار سال کے لیے 18 ارب روپے کی بولی ممکن ہے۔ لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کے لیے بڈ 7 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے، جو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی ڈیل ثابت ہوگی۔پی سی بی نے اس بار کنسورشیم کی اجازت نہیں دی تاکہ چینلز کی مبینہ ملی بھگت روکی جا سکے۔ ممکنہ طور پر فاتح کمپنی براڈکاسٹ کے لیے سرکاری ٹی وی کی اسکرین استعمال کرے گی۔ پاکستان میں پی ایس ایل براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا اور کمپنیاں دونوں یا کسی ایک پر بڈ کر سکتی تھیں۔ ہر بڈ کی سیکیورٹی 10 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، فاتح کمپنی کی رقم ایڈجسٹ کی جائے گی جبکہ باقی کو واپس کیا جائے گا۔ محتاط اندازوں کے مطابق ریزرو پرائس تقریباً 18 ارب روپے ہے اور لائیو اسٹریمنگ کے لیے 6 ارب روپے تک کا امکان ہے۔گزشتہ سال پی ایس ایل کے 34 میچز ہوئے تھے، جبکہ اب دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے تعداد 44 تک پہنچ جائے گی۔

ہر سال 10 اضافی میچز شامل ہونے سے یہ چار سالہ معاہدہ سابقہ ویلیو کے لحاظ سے تقریباً پانچ سالہ بن جائے گا۔قوانین کے مطابق پروڈکشن اخراجات نکالنے کے بعد اگر براڈکاسٹ ڈیل 3 ارب روپے سے زیادہ کی ہوئی تو اضافی رقم میں سے 5 لاکھ ڈالر غیر ملکی کرکٹرز کی آئیکون فیس کے لیے مختص کیے جائیں گے، جبکہ باقی 80 فیصد پی سی بی اور 20 فیصد فرنچائز کو ملے گا۔ گزشتہ سال پروڈکشن کے اخراجات ایک ارب روپے سے زائد تھے۔ پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…