پاکستان نے ورلڈ کپ میں ہارنے کی قسم توڑ دی 1 مارچ 2015 واٹس ایپ ٹویٹر فیس بک واٹس ایپ ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 20 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔آسٹریلیا کے برسبین کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر235 رنزبنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم آخری اوور میں 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور 22 کے مجموعی اسکورپردونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، چامو شیبابا 9، سکندررضا 8 ،مساکدزا 29، برینڈن ٹیلر 50، سین ولیمز 33، کریگ ایرون 14، سولومون مائر8 اور تاوندا موپاریوا بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے جب کہ کپتان چکمبورا نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ 35 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔ حسب روایت وکٹ کیپر عمر اکمل نے میچ کے اہم موڑ پر 2 کیچ چھوڑے جس کے باوجود محمد عرفان نے 4 اوروہاب ریاض نے4 اور راحت علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس کی جانب سے کپتان مصباح الحق اور وہاب ریاض نے بالترتیب سب سے زیادہ 73 اور 54 رنز اسکور کئے جب کہ 2 کھلاڑی اپنا کھاتا کھولے بغیر اور ایک بلے باز ایک رن ہی بنا سکا۔ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان مصباح الحق اورحارث سہیل محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے رہے اور دونوں بلے بازوں نے شارٹس کھیلنے کے بجائے گیندیں روکنے کو ترجیح دی، تیسری وکٹ کی شراکت میں دونوں بلے بازوں نے 54 رنز جوڑے جس کے بعد حارث سہیل 27 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔زمبابوے بولرز کے سامنے اوپننگ بلے باز اور مڈل آرڈر ریت کی دیوارثابت ہوا، چوتھی وکٹ پر کپتان مصباح الحق اورعمراکمل نے 69 رنزکی شراکت قائم کی تو عمراکمل 127 کے مجموعے پر33 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد شاہد آفریدی اپنے روایتی انداز میں شارٹ کھیلتے ہوئے کلین بولڈ ہوگئے۔47ویں اوور میں کپتان مصباح الحق آو¿ٹ ہوئے تو اس وقت ٹیم کا اسکور 202 تھا جس کے بعد وہاب ریاض نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سہیل خان کے ساتھ 33 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور مقررہ اوور کے اختتام تک اسکور 235 تک پہنچا دیا۔وہاب ریاض 54 اور سہیل خان 6 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے ٹینڈی چتارا نے 3،سین ولیمز نے 2، سکندر رضا اور تاوندا موپاریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے میچ میں بہترین آل راو¿نڈ پرفارمنس پیش کرنے پر وہاب ریاض کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں 15نومبر کو عام تعطیل کا اعلان 23 سال آئی ایم ایف سے مذاکرات’پیٹرولیم پر جنرل سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پشاور پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملے کے مرکزی سہولت کار پولیس کانسٹیبل محمد ... شرمناک شکست کے زخموں سے چور چور بھارتی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی ... اسموگ فصل جلنے سے نہیں، اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ... ملک بھر سے ہر روز فحش ویب سائٹس تک رسائی کی تقریباً 2 کروڑ کوششیں ... سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی ... تیسری جنگ عظیم قریب، امریکا میں ایٹمی حملوں کے اہداف کا نقشہ لیک پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے کتنےممالک کا سفر بغیر ویزا کیا جا سکتا ہے؟رپورٹ ... فلپائن کو پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا، 2 ... آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں بوسہ دینے سے انکار پر ساتھی ورکر نے نوبیاہتا خاتون کا گلا کھونٹ دیا کرکٹ کے بعد بھارت کا کبڈی ٹیم بھی پاکستان بھیجنے سے انکار ارب پتی ایلون مسک کو بھی امریکی حکومت میں اہم عہدہ مل گیا پہلا ٹی20،آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی پہلا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دیدیا والد کا سارہ شریف کوبلے سے پیٹ کر قتل کرنے کا اعتراف چیمپئینز ٹرافی کیلئے تنائو، آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرلیا رحمان اللہ گرباز نے بابر، سچن اور ویرات کا ریکارڈ توڑ دیا کالم 23 سال قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں… پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟ ’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش… ٹھیک ہو جائے گا اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں… دوبئی کا دوسرا پیغام جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک… دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا… آرٹ آف لیونگ ’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘… عمران خان ہماری جان ’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا… عزت کو ترستا ہوا معاشرہ اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ… کنفیوژن وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے… ملک کا واحد سیاست دان میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر… گیم آف تھرونز گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…