ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ کپ سے قبل دھونی مشکل میں

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ  ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور انہیں اپنی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک ترتیب دینے کا چیلنج درپیش ہے۔ اورلڈ کپ میں باؤلنگ کمبی نیشن کے حوالے سے سوال پر دھونی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے اور انہوں نے کہا کہ ہم ابھی انتظار کر رہے ہیں اور وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ دھونی الیون نے افغانستان کے خلاف میچ میں 153 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن وہ کمزور افغان بیٹنگ کو آل آؤٹ نہ کر سکے۔ دھونی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ رویندرا جدیجا اور روی چندرہ ایشون اپنے 10 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کریں لیکن میں پانچ باؤلرز استعمال کرنا چاہتا ہوں اور مجھے سریش رائنا کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ شروع ہونے سے قبل باؤلرز اور بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دھونی نے اپنی موجودہ فارم کے حوالے سے بھی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نیٹ پریکٹس میں ٹھیک ٹھاک بیٹنگ کر لیتا ہوں لیکن گراؤنڈ میں کارکردگی نہیں دکھا پا رہا، لیکن کریز پر کچھ وقت گزارنے سے مجھے کافی مدد ملے گی۔ اس موقع پر دھونی نے اجنکیا راہانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر ہم ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کا جائزہ لیں تو پنچ نمبر کا بلے باز بہت اہم ہوتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…