وسیم،ٹنڈولکر،لارا اورگیل عظیم ترین ون ڈے اسکواڈمیں شامل

12  فروری‬‮  2015

لندن  پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم ،کرس گیل، سچن ٹنڈولکر، اے بی ڈی ویلیئرز، برائن لارا، سر ویو رچرڈسن ،ایڈم گلکرسٹ،جیک کیلس،بریٹ لی،گیلن میک گرا اور شین وارن کو عظیم ترین ون ڈے الیون میں شامل کیا گیا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے عظیم ترین ون ڈے الیون کے اسکواڈ کے حوالے سے ووٹنگ کروائی جس میں سچن ٹنڈولکر 29فیصد ووٹ لیکر سرفہرست رہے۔ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل 25 فیصد ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں سابق آسٹریلوی وکٹ کیپرایڈم گلکرسٹ ، جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ، سابق سری لنکن بیٹسمین جے سوریا اوبھارتی بیٹسمین ر ویندر سہواگ بھی شامل تھے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز 24، سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین سر ویو رچرڈسن23 اور سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین برائن لاراکو 21 ووٹ ملنے کے بعد مڈل آڈر بیٹسمین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ وکٹ کیپر کی فہرست میں ایڈم گلکرسٹ کو54 فیصد ووٹ ملے۔ اس کے علاوہ سری لنکا کےکمارسنگارا،بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی،نیوزی لینڈ کپتان برینڈن ٹیلر ،سابق زمبابوین کرکٹراینڈی فلاور اورسابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر مارک باؤچر کے نام بھی شامل کیا گیا تھا۔ آل راؤنڈر ز میں جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جیک کیلس 44 فیصد ووٹ کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔ اس دوڑ میں انگلینڈ کے ای ین بوتھم، عمران خان ، کیپل دیو، شاہد آفریدی اور لانس کلیسنر شامل تھے۔فاسٹ بولرز میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اورگیلن میک گراکو سب سے زیادہ 22ووٹ ملے جبکہ بریٹ لی 12فیصد ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ لیستھ ملنگا، میلکم مارشل،جوئیل گارنر، وقار یونس ، ایلن ڈونالڈاور ڈینس للی پرستاروں کے معیار پر پورا نہ اترسکے۔اسپنر کی فہرست میں سابق آسٹریلوی اسپنرشین وارن کو54فیصدووٹ ملے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…