اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بے شک رب تعالیٰ نے اپنے ذکر میں سکون اور عافیت رکھ دی ہے ۔ اکثر اوقات لوگ دعائیں پوری نہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیںجس کی وجہ دراصل دعا اور عبادت میں خشوع و خضوع کا نہ ہونا ہوتا ہے۔ دعا کو عبادت کا زیور قرار دیا گیا ہے ۔ مسلمان دعا کے ذریعے اپنی مرادیں رب تعالیٰ سے مانگتے ہیں۔ آج کل پاکستان میں بیروزگاری ایک عام مسئلہ ہے، پڑھے لکھے افراد ملازمت نہ
ہونے کی وجہ سے در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ یہاں ہم ایسے ہی بیروزگار نوجوانوں کو ایک نہایت مجرب وظیفہ بتانے جا رہے ہیں جس کے کرنے سے انشا اللہ انہیں من پسند ملازمت اور روزگار رب تعالیٰ نصیب فرمائیں گے۔ بیروزگار افراد روزانہ نماز عصر کے بعد اول و آخردرود شریف کے بعد اکتالیس بار’’یا اللہ یا باسط‘‘پڑھیں، انشا اللہ یہ عمل کرنے سے رب تعالیٰ آپ پراپنے خزانے کے منہ کھول دیں گے۔