ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بدبو ختم ہوگئی ہے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک لڑکی کی شادی چمڑا رنگنے والے کے لڑکے کے ساتھ ہو گئی چونکہ چمڑا رنگنے کے کام میں چمڑے کی بدبو آتی ہے تو جب وہ لڑکی اپنے سسرال پہنچی تو اسے گھر میں چمڑا رنگائی کی وجہ سے بہت بدبو آئی۔ مجبوری تھی، کیا کرتی۔۔ خیر اس نے ہر وقت گھر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے خوب صفائی وغیرہ کرنے کی عادت ڈال لی۔ کچھ عرصے کہ بعد اسے گھر میں سے چمڑے کی بدبو آنی بند ہوگئی۔ لڑکی بہت فخر سے

سب کو بتاتی کہ دیکھو میری صفائی کی وجہ سے چمڑے کی بدبو آنا بند ہو گئی ہے لیکن حقیقت میں یوں ہوا تھا کہ مسلسل اس بدبو دار ماحول میں رہ رہ کر اس لڑکی کی بدبو کو محسوس کرنے والی حِس ہی ختم ہو گئی تھی اور وہ یہ سمجھتی رہی کہ اس کی صفائی کی وجہ سے بدبو ختم ہوگئی ہے۔ یہ انسانی فطرت ہے کہ جب وہ کسی بدبو والے ماحول میں مسلسل رہے تو اس کی ناک بدبو کو محسوس کرنا ہی چھوڑ دیتی ہے یا کسی خاص ماحول میں مسلسل رہنا شروع کر دے تو پھر اس ماحول کی خرابی اسے خرابی محسوس ہی نہیں ہوتی اور وہ اس خرابی کو خرابی سمجھنا ہی چھوڑ دیتا ہے۔ اسی طرح جب انسان مسلسل گناہ کے ماحول میں رہنا شروع کر دے تو پھر اسے گناہ، گناہ محسوس ہی نہیں ہوتا اور دوسرے لوگوں کے سامنے بھی اپنے گناہ کا ذکر فخر کے ساتھ یا ایک مذاق کے طور پر کرنا شروع کر دیتا ہے۔ گناہ پہ شرمندہ ہونے والی حس ختم ہو جاتی ہے ضمیر مردہ ہو جاتا ہے۔ اصل تقٰوی یہی ہے کہ انسان اس دنیا کے ماحول میں، جہاں گناہ کے مواقع کثرت سے ملتے ہیں۔ اپنے آپ کو گناہ کی آلودگی سے بچا کر رکھے۔ کسی بزرگ سے تقٰوی کا مطلب پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: تقٰوی اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے کا نام ہے کہ جیسے تم اپنے کپڑے کانٹے والی جھاڑیوں میں الجھنے سے بچاتے ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…