اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی ملک کی شناخت اور وہاں بسنے والی قوم کی پہچان کیلئے دنیا بھر کے ممالک اپنے قومی دن، قومی زبان، پھول، شاعر اور دیگر اشیا و شخصیات کو منتخب کرتے ہیں اور ان کا سرکاری طور پر اعلان کیا جاتا ہے، اسی طرح پاکستان کی قومی زبان اردو، قومی کھیل ہاکی، قومی پھول یاسمین، قومی شاعر
علامہ اقبال،قومی لباس شیروانی ،قومی جانور، مارخور،قومی پرندہ چکور ،قومی درخت دیودار ،قومی پھل آم ،قومی کیلنڈر عیسوی کیلنڈر ہیں مگر کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کا قومی مشروب کس کو قرار دیا گیا ، اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سرکاری طور پر پاکستان کا قومی مشروف ’’گنے کا رس‘‘ہے۔