علم بغیر عمل ” وبال ” ہے اور عمل بغیر علم ” گمراہی ” ہے۔ جب سورج غروب ہونے لگتا ہے تو چھوٹے آدمیوں کے سائے بھی بڑے ہو جاتے ہیں۔ جسمانی امراض پرہیز سے جاتے ہیں اور روحانی امراض پرہیز گاری سے جاتے ہیں ۔
دوسروں کی خوشی اپنے غم کو تازہ کرتی ہے اور دوسروں کا غم اپنے غم کو ہلکا کرتا ہے۔ کتنے لوگ ہیں جو سمندر کی طرح بولتے ہیں مگر ان کی سوچ گندے جوہڑوں کی طرح محدود ہوتی ہے۔ اشفاق احمد