بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ایک سے زائد میٹرز لگانے کے بارے میں نئی پالیسی تیار

datetime 5  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ واپڈا کی نئی پالیسی 2026 کے تحت اب گھروں میں ایک سے زیادہ بجلی کے میٹر لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس سے صارفین کو سہولت حاصل ہوگی۔واپڈا اور پاور ڈویژن کی جانب سے جاری وضاحت کے مطابق آئندہ برس گھریلو سطح پر اضافی بجلی کے میٹر نصب کرنا نہ صرف قانونی ہوگا بلکہ عملی طور پر بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔

یہ اقدام بالخصوص مشترکہ خاندانی نظام، مکان مالکان اور کرایہ داروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، کیونکہ اس سے ہر یونٹ یا خاندان کا بجلی کا بل علیحدہ اور واضح طور پر تیار کیا جا سکے گا۔پالیسی کے تحت اضافی میٹر اسی وقت فراہم کیا جائے گا جب متعلقہ رہائشی حصہ مکمل طور پر الگ ہو، جس میں جداگانہ داخلہ، الگ باورچی خانہ اور علیحدہ وائرنگ سسٹم موجود ہو۔

میٹر کے حصول کے لیے درخواست گزار کو قومی شناختی کارڈ، ملکیت یا کرایہ داری سے متعلق دستاویزات، حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، جبکہ متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے موقع پر جانچ بھی کی جائے گی۔حکام کے مطابق اس نئے نظام سے بجلی کے بلوں میں شفافیت آئے گی، ہر خاندان کو اس کے اصل استعمال کے مطابق بل ادا کرنا ہوگا اور سبسڈی کا درست فائدہ بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ واپڈا کے 2026 کے ضوابط کے تحت اہل صارفین کو ایک سے زائد بجلی میٹر لگانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…