جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

زہر

datetime 2  جون‬‮  2017 |

امریکہ میں جب ایک قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تو وہاں کے کچھ سائنس دانوں نے سوچا کہ کیوں نا اس قیدی پر کچھ تجربہ کیا جائے۔تب قیدی کو بتایا گیا کہ ہم تمہیں پھانسی دے کر نہیں ماریں گے بلکہ ایک انتہائی زہریلا کوبرا سانپ لائیں گے‘ وہ آپ کو ڈسے گا اور آپ اس کے زہر سے ہلاک ہو جائیں گے۔

یہ کہنے کے بعد ڈاکٹرز ایک بہت بڑا اور زہریلا کوبرا سانپ لاتے ہیں‘ قیدی کی آنکھوں پر پٹی باندھی جاتی ہے ‘ اسے کرسی کے ساتھ مضبوطی سے باندھا جاتا ہے لیکن ڈاکٹرز اس کو سانپ نہیں بلکہ دو سیفٹی پن چبھاتے ہیں اور قیدی کی کچھ سیکنڈ میں ہی موت واقع ہو جاتی ہے۔ ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم کیا جاتاہے‘ پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلتا ہے کہ قیدی کے جسم میں سانپ کے زہر جیسا ہی زہر ہے۔اب یہ زہر کہاں سے آیا جس نے اس قیدی کی جان لے لی۔ وہ زہر اس کے جسم نے ہی صدمے میں جاری کیا تھا۔ہمارے ہر عمل سے مثبت یا منفی توانائی بنتی ہے اور وہ ہمارے جسم میں اسی کے مطابق ہارمونس تیار کرتی ہے۔75 فیصد بیماریوں کی وجہ منفی سوچ ہی ہوا کرتی ہے۔آج انسان خود ہی اپنی منفی سوچ سے خود کو ختم کررہا ہے۔اپنی سوچ ہمیشہ مثبت رکھیں اور سدا خوش رہیں۔پچیس سال کی عمر تک ہمیں یہ پرواہ نہیں ہوتی کہ لوگ کیا سوچیں گے۔ پچاس سال کی عمر تک اسی ڈر میں جیتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے‘پچاس سال کے بعد پتہ چلتا ہے کہ ہمارے بارے میں کوئی سوچ ہی نہیں رہا تھا۔ زندگی خوبصورت ہے اس لیے ہمیشہ خوش رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…