حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں حضورؐ نے فرمایا میرے کسی صحابیؓ کو بلاؤ۔ میں نے کہا حضرت ابوبکرؓ کو۔ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ میں نے کہا حضرت عمرؓ کو آپؐ نے فرمایا نہیں۔ میں نے کہا آپ کے چچا زاد بھائی حضرت علیؓ کو آپؐ نے فرمایا نہیں۔ میں نے کہا حضرت عثمانؓ کو آپؐ نے فرمایا ہاں۔ جب وہ آ گئے تو آپؐ نے فرمایا ذرا ایک طرف کو ہٹ جاؤ۔ پھر آپؐ نے حضرت عثمانؓ
سے کان میں بات کرنی شروع کردی اور حضرت عثمانؓ کا رنگ بدل رہاتھا۔ جب یوم الدار آیا (جس دن حضرت عثمانؓ کے گھر کا محاصرہ کیاگیا) حضرت عثمانؓ گھر میں محصور ہو گئے تو ہم نے کہا اے امیرالمومنین کیا آپؓ (باغیوں سے) جنگ نہیں کریں گے؟ حضرت عثمانؓ نے فرمایا نہیں۔ حضورؐ نے مجھ سے ایک عہد لیاتھا میں اس عہد پر پکا رہا ہوں گا جما رہوں گا۔