ولید بن عقبہ کی گورنری کے زمانہ میں ایک شعبدہ باز یا جادوگر تھا۔ جندب نامی ایک شخص نے جادوگر کو زودکوب کیا۔ حضرت عثمانؓ کو اس واقعہ کی اطلاع ہوئی تو فوراً ولید بن عقبہ کو لکھا ’’جندب سے اس بات کی قسم لے لو کہ اس
کو اس بات کاعلم نہ تھا کہ تم خود جادوگر کو سزا دینے کا فیصلہ کر چکے ہو۔ اگر جندب یہ حلف اٹھالے تو اسے تعزیر کرکے چھوڑ دو اورلوگوں کو یہ بتا دو کہ محض ظن و تخمین پر عمل نہ کریں اور قانون کو کبھی اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔