حضرت امیر معاویہؓ نے حضرت عثمانؓ کو خط لکھا کہ سمندر (بحر روم) میں ایک جزیرہ ہے جس کا نام روڈس ہے اس کو فتح کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی جائے۔ حضرت عثمانؓ نے مجلس شوریٰ سے رائے طلب کی۔ تو ان حضرات نے فرمایا۔ امیر المومنین! جزیرہ قبرص کی فتح نے مسلمانوں کے حوصلے اونچے کر دیے ہیں اور ان کوبحری جنگ کرنے
میں کوئی تامل نہیں۔ اس لیے ہماری رائے ہے کہ آپ معاویہؓ کو اجازت عطا فرما دیں۔ اس پر حضرت عثمانؓ نے کہا: ترجمہ: ’’جس چیزکی تم نے اجازت مانگی تھی میں تم کو اس کی اجازت دیتاہوں۔ اب تم اللہ سے ڈرو، دور اندیشی کو ہاتھ سے مت جانے دو اور اگر تم کو سمندر کا ڈر ذرا سا بھی ہوتو ہرگز اس پر سوار مت ہونا، کیونکہ سمندر کا ہول بہت ہوتا ہے۔‘‘