عبدالرحمن بن عثمانؓ کا بیان ہے ایک مرتبہ میں نے (غالباً حج کے موقع پر) مقام ابراہیم کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھنی شروع کر دی اور وہ اتنی دراز کر دی کہ یہ خیال ہوا اب اس میں مجھ سے کون سبقت لے جائے گا۔ اتنے میں اچانک ایک شخص آیا۔ اس نے میرے
ٹھونگا مارا تو میں نے پروا نہیں کی۔ پھر جب اس نے دوبارہ ایسا کیا اور اب میں نے دیکھا تو یہ شخص حضرت عثمانؓ تھے۔ میں فرطِ ادب سے اپنی جگہ سے ہٹ گیا اور حضرت عثمانؓ وہاں کھڑے ہو گئے تو آپؓ نے ایک ہی رکعت میں قرآن پڑھ ڈالا اور واپس چلے گئے۔