حج کے موقع پر حضرت عثمانؓ اورایک صحابی طواف کر رہے تھے۔ طواف میں انہوں نے رکن یماق کابھی بوسہ لیا۔ حضرت عثمانؓ نے ایسا نہیں کیا۔ تو انہوں نے ان کا ہاتھ پکڑ کر اس کا استلام کرانا چاہا۔ حضرت عثمانؓ
نے کہا یہ کیا کرتے ہو؟ کیاتم نے رسول اللہؐ کے ساتھ طواف نہیں کیا؟ انہوں نے کہا ہاں! کیا آپؐ کو اس کا استلام کرتے تم نے دیکھا؟ کہا نہیں! فرمایا پھر کیا رسول اللہؐ کی اقتداء مناسب نہیں؟ انہوں نے جواب دیا بے شک۔