ایک اللہ والے تھے، وقت کے بادشاہ نہیں انہیں پیغام بھیجا کہ میں آپ کے لیے یہاں محل میں آپ کے قیام کا بندوبست کرتا ہوں لہٰذا آپ میرے پاس ٹھہریں۔ انہوں نے جواب بھیجا:جناب! بالفرض میں آپ کے ہاں آؤں اور آپ اپنے ہی گھر کی کسی عورت کے ساتھ مجھے برائی کی حالت میں دیکھیں تو بتائیں کہ آپ کیا کریں گے؟ جب بادشاہ نے یہ سنا تو بڑا غصہ آیا اور کہا کہ یہ ایسا شقی بندہ ہے،
ایسی سوچ رکھتا ہے، چنانچہ اس نے غصے سے بھرپور جواب بھجوایا: اس کے بعد ان اللہ والوں نے بادشاہ کو جواب بھجوایا: ’’جناب! میں نے تو امکان پیش کیا تھا، اس امکان پر آپ کو اتنا غصہ آیا کہ آپ ساتھ رکھنے کو تیار نہیں جب کہ میرا پروردگار مجھے گناہ کرتے ہوئے دیکھتا ہے لکین وہ مجھے اپنی بندگی سے باہر نہیں نکالتا۔۔۔ میں اس پروردگار کا در چھوڑ کر تیرے در پر کیسے آؤں؟