اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار

datetime 21  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔

لڑکی نے ملزم کے خلاف باضابطہ درخواست دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان اور دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…