اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں قیام، ملازمت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں غیر قانونی مقیم غیر ملکی گرفتار کر لیے گئے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 سے 17 ستمبر کے درمیان ہونے والی ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 25 ہزار 533 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یہ سب افراد اقامہ، ورک پرمٹ اور سرحدی ضوابط کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملک بھر میں مشترکہ آپریشنز کے دوران کی گئیں تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔