ریاض (این این آئی)سعودی عرب پاکستان کو سب سیبڑا سستا قرضہ دینے والا ملک بن گیا۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کیڈپازٹس 4 فیصد شرح سود پردے رکھے ہیں، سعودی قرضہ چینی ڈپازٹس اورکمرشل قرضوں کے مقابلے میں کہیں سستا ہے،سعودی عرب نے دو الگ الگ کیش ڈپازٹ 4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں،ہرسال بغیر اضافی لاگت کے قرض روول اوور کیے جاتے ہیں۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کا دو ارب ڈالرقرضہ اس سال دسمبرمیں میچور ہوگا،جون میں مزید 3 ارب ڈالر کا قرضہ واجب الادا ہے،حکومت آئی ایم ایف شرائط کیمطابق دونوں قرضوں کے رول اوورکی تیاری کررہی ہے۔
حکام کے مطابق سعودی عرب کیعلاوہ چین کا 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کا3ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے،ان تینوں ممالک کے 12 ارب ڈالر کیڈپازٹس اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا بڑا حصہ ہیں،چین نے پاکستان کو 6.1 فیصد شرح سود پر قرض دیرکھا ہے،عرب امارات نیپاکستان کو 6.5 فیصد شرح سود تک قرضہ دیا تھا۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق ڈپازٹس کے علاوہ سعودی عرب نے 6 فیصد شرح پر ادھار تیل کی سہولت دے رکھی ہے،کمرشل بینکوں سے 8.2 فیصد شرح سود تک 70 کروڑ ڈالرکے مہنگے قرضے لیے گئے،ڈپازٹس سمیت چین کے مختلف قرضوں پرسود کی شرح 4.5 فیصد سے 7.3 فیصد کے درمیان ہیں۔