اقتصادی جاسوسی کی سازش کے مرتکب جن دیگر افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں 41 سالہ جن پنگ چن، 26 سالہ چونگ ژو، 34 سالہ ہوئیسوئی ژینگ اور 39 سالہ ژاو گینگ شامل ہیں۔اسی دوران چینی جاسوسی کا ایک اور کیس ایک تنبیہہ ہو سکتی ہے کہ اس کی تفتیش بعض اوقات بے نتیجہ ثابت ہوتی ہے۔پھر شیری چن پر جاسوسی کا الزام لگا، جو چینی نژاد ہیں اور اوہائیو میں نیشنل ویدر سروس سے منسلک ہیں۔ حکام کے مطابق انھوں نے امریکہ کے پانی کے نظام کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں اور چینی حکام کے ساتھ اپنے روبط کے بارے میں غلط بیانی کی تھی۔اپنے دفتر میں اپنی گرفتاری کے بارے میں انھوں بی بی سی کو بتایا تھا:
’اچانک دروازہ کھلا۔ وہ چھ ایف بی آئی اہلکار تھے۔ انھوں نے مجھے ہتھکڑیاں دکھائیں۔ میں نے ایف بی آئی اہلکاروں کو موقعے پر فرد جرم پڑھ کر سنانے کو کہا۔ لیکن پھر بھی مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں۔‘شیری چن کو بتایا گیا کہ انھیں 25 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کے خلاف مقدمات کو اچانک خارج کر دیا گیا اور انھوں نے دوبارہ اپنی زندگی معمول پر لانے کی کوشش کی۔اس ہفتے ہاؤ ژینگ کے مقدمے کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر آ رہی ہیں۔ یہ ایک ایسا مقدمہ ہے جس پر دو طرح کے لوگ خاص نظر رکھیں گے، وہ جو سمجھتے ہیں کہ چین واقعی ایک بڑا خطرہ ہے اور وہ جو سمجھتے ہیں کہ یہ محض مبالغہ آرائی ہ




















































