6:شارک کی ہمدرد:

شارک ایک خطرناک جانورہے سیکنڈز میں انسانی زندگی کا خاتمہ کر دیتا ہے لیکن دنیا میں ایسے افراد بھی ہیں جو اس کی حفاظت کیلئے میدان میں ہیں۔انٹرنیشنل فنڈ فار اینمل کے مطابق سالانہ دس کروڑ شارک کو تجارتی بنیادوں اور شکار کی غرض سے مار دیا جاتا ہے۔اس پر برطانوی خاتون ایلس نیوسٹیڈ نے احتجاج کا منفرد طریقہ اپنایا۔ اپنے جسم پر سلور رنگ پینٹ کروا کر شارک کا روپ دھارا اور معروف تجارتی مرکز کے سامنے کئی گھنٹے ہوا میں لٹکی رہیں۔
7 :صدر بننا نہ بھایا:

البرٹو فوجیموری 2000ء میں پیرو کے صدر منتخب ہوئے ‘وہ بزور طاقت مخالفین کو کچلنے کے باعث تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ اسی لئے ان کے منتخب ہوتے ہی ملک بھر میں تنقیدی لہر اٹھی۔ تاہم چند خواتین نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا اور ملک بھر میں قومی پرچم (پیرو کا) دھونے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ شروع میں تو اس کا نوٹس نہ لیا گیا تاہم میڈیا پرفوجیموری کی رشوت لیتے ہوئے وڈیو نے ان کا جینا دوبھر کر دیا پرچم دھونے کا احتجاج ملک گیر ہوا تو وہ جاپان بھاگ گئے اور صدارت سے مستعفی ہو گئے۔



















































