4 :انسان یا ویب ایڈریس:

سائنس کلاسز میں جانوروں کی کاٹ پیٹ کوئی نئی بات نہیں لیکن امریکی طالبہ جنیفر تھورنبرگ کو یہ بہیمانہ حرکت ایک آنکھ نہ بھائی اور بطور احتجاج‘ قانونی طور پر اپنا نام ویب سائٹ ایڈریس کے طور پر’’کٹ آؤٹ ڈی سیکشن ڈاٹ کام‘‘ رکھ لیا۔ اب اسے اسی نام سے بلایا اور پکارا جاتا ہے۔ ہے ناں حیران کن احتجاج۔
5:ہم پر نظر کیوں رکھی؟

کینیڈا سے امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد پر نظر رکھنے کیلئے گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے فضا ء میں بلند کرکے ان میں کیمرے نصب کر دیئے گئے۔ کینڈین شہریوں کو سکیورٹی کا یہ انداز بالکل نہ بھایا تو بطور احتجاج انہوں نے جو حرکت کی وہ بھی کچھ اچھی نہ تھی۔ 200 کینڈین مظاہرین نے خفیہ کیمروں کے سامنے اپنی پتلونین اتار دیں ۔



















































