بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

دنیا کے انوکھے ہوٹل

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

بورگ آئی لینڈ ہوٹل ‘برطانیہ:

7
یہ انوکھا ہوٹل جنوبی ڈیون کے ساحل پر واقع ہے جہاں تک رسائی سمندری ٹریکٹر کے ذریعے اسی وقت ممکن ہے جب سمندر اترا ہوا ہو‘تا ہم وہاں تک کا سفر کافی پر لطف اور ایڈونچر کا باعث ہوتا ہے۔ یہاں کے کمروں کی سجاوٹ ماضی کے برطانوی کلچر کی یاد دلا دے گی اور لگے گا کہ جیسے ہم وقت کا سفر کرتے ہوئے صدیوں سال پہلے کے دور میں پہنچ گئے ہیں۔
ایل پیڈرینوریفوگیو‘چلی :

ٹھیک ہے کہ اس ہوٹل کے سامنے سڑک نظر آئے گی مگر حقیقت تو یہ ہے کہ وہ کہیں بھی نہیں جاتی بس گھوم کر وہیں آجاتی ہے۔ یہ چوٹیوں‘جھیلوں اور سنسان جنگل سالگتا ہے جیسے ہم دنیا کے آخری کونے میں پہنچ گئے ہوں تاہم یہاں ایک سکون سا ضرور محسوس ہوتا ہے۔
جولیز انڈرسی لاج‘فلوریڈا‘امریکا:

9
اگر تو آپ کو سمندر کی گہرائیوں سے عشق ہے تو وہاں کی سیر کے دوران آرام کے لیے یہ ہوٹل برا نہیں‘اس سے ہٹ کر بھی وہاں کوئی جاناچاہے تو اس کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔ تا ہم شرط یہ ہے کہ آپ اسکوبا ڈائیونگ سے واقف ہوں۔ وہاں آپ کو ایک بکس نما ڈبے میں رہنے کا موقع فراہم کیا جائے گاجہاں سے آپ سمندری حیات کا معائنہ کر سکیں گے یہاں تک کہ وہاں آپ کوپیزا ڈیلیوری سروس بھی میسر ہوگی تاکہ بھوکا نہ رہنا پڑے کیونکہ لاج کا اپنا کوئی ڈائننگ روم نہیں۔
اسپیس ہوٹل‘زیریں زمینی مدار:

اگر آپ سمندر‘چوٹیوں اور زمین کے ہوٹلوں سے بیزار ہو گئے ہو ں تو جناب زمین کے مدار میں بھی آپ ایک ہوٹل کا مزہ لوٹ سکتے ہیں جو 2016ء میں کھلنے والا ہے تاہم وہا ں تک پہنچنے کیلئے اسپیس کرافٹ کا کرایا پانچ لاکھ برطانوی پاؤنڈز ہو گا اور ہوٹل میں پانچ روز تک قیام کے لیے جیب سے ایک لاکھ پاؤنڈز ڈھیلے کرنا پڑیں گے مگر زمین سے اڑھائی سو میل اوپر سیارے کا نظارہ دیکھ کر یہ سب خرچ آپ کو بھول جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…