اشرافیہ کے بچے یا تو ملک سے باہر تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اگر پاکستان میں پڑھ بھی رہے ہیں تو بیکن ہاؤس‘ فرابلز‘ روٹس ‘ لاہور گرائمر اور سٹی سکولوں میں جبکہ غریب کے بچے ٹاٹ سکولوں میں یا پھر چندے کے مدرسوں میں علم کی روشنی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آپ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کا تعلیمی سلیبس اٹھا کر دیکھ لیں‘ پورے ملک میں ایک ہی طرز تعلیم رائج ہو گا‘ معاشرے کے اعلیٰ دماغ سکولوں‘ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعینات ہوں گے اور ہمارے یہاں میٹرک پاس استاد اور استانیاں قوم کے معماروں کو تربیت دے رہی ہیں۔ پوری دنیا میں استاد طلباء کی ذہنی اپروچ دیکھ کر ان کو متعلقہ فیلڈ میں ڈالتے ہیں ‘ وہ ڈگری لیتے ہیں تو نوکری ان کا انتظار کر رہی ہوتی ہے‘ انہیں اپنی زندگی کا راستہ تلاش نہیں کرنا پڑتا جبکہ ہمارے ہاں طلباء ماسٹر کر لیتے ہیں‘ پی ایچ ڈی کر لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں یہ سمجھ نہیں آتی ہماری راہ کون سی ہے۔ شائد یہی وجہ ہے نوجوان رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ جرائم پیشہ گروہوں کا حصہ بن رہے ہیں۔
دنیا کی تاریخ میں آج تک اس قوم نے ترقی نہیں کی جس نے اپنے مستقبل (نوجوانوں) کو نہیں بچایا‘ جس نے انہیں تعلیم سے فیضیاب نہیں کیا‘ ہم میں جب تک علم کی اہمیت باقی رہی ‘ جب تک علم محض ڈگری کا نام نہیں تھا بلکہ کوفہ و بغداد کی لائبریریوں میں کائنات کے رازوں سے پردے اٹھائے جا رہے تھے اس وقت تک ہم پوری دنیا پر غالب تھے اور جب سے ہم نے علم اور میرٹ کو خداحافظ کہا ہے عزت و مقام اور خوشحالی و ترقی غیر مسلموں سے منسوب ہو کر رہ گئی ہے ۔ آپ غور کریں دنیا کی 100 بڑی یونیورسٹیوں میں آج ایک بھی اسلامی یونیورسٹی شامل نہیں اور اس کا نتیجہ ہے پاکستانی نوجوان قلم بعد میں پکڑتا ہے گن پہلے سنبھالتا ہے۔ یقین کیجئے جب تک ہم میرٹ اور علم کو اپنا اصول نہیں بنائیں گے اس وقت تک ہو سکتا ہے اشرافیہ کا راج باقی رہے لیکن 95 فیصد ہمارے جیسے لوگ اپنے بیٹوں کی سفارش کیلئے دھکے کھاتے رہیں گے۔
سفارش… کھا گئی !
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق فیصلہ کرلیاگیا
-
یکم جولائی سے کن جائیدادوں کی خرید وفروخت نہیں ہو سکے گی؟ اہم خبر
-
ریو سیکریٹو
-
گرمی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، بادل برسنے کو تیار
-
گھر داماد نے 4 سال تعلقات کے بعد بھاگ کر ساس سے کورٹ میرج کرلی
-
قیمتی الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کی دسترس میں! حکومت کا بڑا فیصلہ
-
معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی
-
رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
ہنگری کا بڑا فیصلہ، 3 ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان
-
بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
سعودی عرب میں ہائی الرٹ، سول ڈیفنس کا شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے انتباہ جاری
-
دم کروانے کے بہانے ہوٹل لے جاکر 18 سالہ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے سوتیلا باپ گرفتار
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ



















































