بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سفارش… کھا گئی !

datetime 6  مئی‬‮  2015 |

یہی نہیں المیہ یہ بھی ہے کہ اس ملک کے ایک سابق وزیرتعلیم کے پاس بھی ڈگری نہیں تھی جبکہ یہاں میٹرک پاس عدنان خواجے او جی ڈی سی ایل جیسے اداروں کے چیئرمین بن بیٹھتے ہیں اور عبدالحمید ڈوگر جیسے ججوں کی بیٹیاں (فرح ڈوگر) کو میڈیکل میں داخلے کیلئے 20 نمبر اضافی دلا دئیے جاتے ہیں ۔آپ کو شاید یہ جان کر بھی حیرت ہو گی دنیا کی تاریخ میں بڑے بڑے ناموں نے غریب کی کوکھ سے جنم لیا تھا مثلاً آپ امریکی صدر جمی کارٹرکودیکھ لیں‘ ان کے والد عام سے کسان تھے۔ برطانوی وزیراعظم جان میکڈونلڈ ایک ہاری کے بیٹے تھے‘ کینیڈا کے وزیراعظم آر بی بینٹ کے والد چھوٹے درجے کے کسان تھے‘آسٹریلیا کے وزیراعظم جوزف بین کفلی لوہار کے بیٹے تھے ‘ آسٹریلیا ہی کے جان کارٹن ایک معمولی درجے کے سپاہی کے بیٹے تھے‘ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد خود اور ان کے والد بھی لوہے کی بھٹی چلاتے تھے اور چین کے موجودہ وزیراعظم وین جیا باؤ کی والدہ ایک معمولی سکول ٹیچر تھیں لیکن اس کے باوجود یہ لوگ اوپر آئے‘ انہوں نے محنت کی ‘ نظام نے ان کی مدد کی ‘ انہیں موقع دیا اور یہ اعلیٰ اعلیٰ عہدوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے مگر ہمارے یہاں عام آدمی کا بیٹا اوپر نہیں آ سکتا‘ ہمارے نظام کا المیہ یہ بھی ہے کہ یہاں ڈاکٹر وکیل بنے پھرتے ہیں‘وکلاء سیاست کے میدان میں ’’اِن‘‘ ہیں‘ پروفیسر کالج اوریونیورسٹیز کے بجائے بزنس چلا رہے ہیں ‘ بی بی آنرز کی ڈگریاں لینے والے میڈیا پر سیاستدانوں کو لڑا رہے ہیں اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ والے بینکوں کے بجائے ریل‘ پی آئی اے اور واپڈا کو چلا رہے ہیں جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے جبکہ لائق‘ ذہین اور ماہر نوجوان ملک چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں پناہ ڈھونڈ رہے ہیں اور اس ملک اور اس کے عوام کے ساتھ زیادتی یہ بھی ہے کہ یہاں 66 برس میں نصاب تعلیم ایک نہیں کیا جا سکا۔ ہمارے یہاں درجنوں قسم کا نصاب پڑھایا جاتا ہے‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…